17 اگست، 2018، 6:21 PM

عارف علوی کو پاکستان کا اگلا صدر بنائے جانے کا امکان

عارف علوی کو پاکستان کا اگلا صدر بنائے جانے کا امکان

پاکستان کے شہرکراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کوپاکستان کا اگلا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس ٹربیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی عارف علوی کوپاکستان کا اگلا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی  صدارت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور پارٹی نے صدر مملکت کے لیے ان کا نام فائنل کردیا ہے تاہم حتمی منظوری پارٹی سربراہ عمران خان دیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔

News Code 1883153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha