تہران میں شہید علامہ عارف حسین حسینی کی یاد میں سمینار منعقد کیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں " فرزند امام " کے عنوان سے شہید علامہ عارف حسین حسینی (رض) کی یاد میں سمینار منعقد کیا جائے گا۔ اس سمینار میں عالمی اسلامی مزاحمت کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں " فرزند امام " کے عنوان سے شہید علامہ عارف حسین حسینی(رض)  کی یاد میں سمینار منعقد کیا جائے گا۔ اس سمینار میں  عالمی اسلامی مزاحمت کے شہید کمانڈروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 30 ویں برسی کی مناسبت سے یہ سمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہید عارف حسینی حسینی کے اہل خانہ اور بعض دوست بھی شرکت کریں گے۔

 یہ سمینار تہران میں فرہنگسرائے اندیشہ میں اسی ہفتہ بروز جمعرات  منعقد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ شہید علامہ عارف حسین حسینی پاکستانی شیعوں کے قائد اور پاکستان میں حضرت امام خمینی (رہ) کے نمائندے تھے۔

News Code 1882789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =