تہران میں شعراء کا بین الاقوامی سمینار منعقد ہوگا

ایران کے وزیر ثقافت حسینی نے کہا ہے کہ ادب اور شعر کے میدان میں ممتاز شعراء کی شناخت کے لئے تہران میں ایک بین الاقوامی سمینار منعقد کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر ثقافت محمد حسینی نے اردبیل میں ایک تقریب کے دوران  کہا ہے کہ ادب اور شعر کے میدان میں ممتاز شعراء  کی شناخت کے لئے تہران میں ایک بین الاقوامی سمینار منعقد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شعراء کے درمیان باہمی روابط اور زبان و  ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ایک بین الاقوامی سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ایرانی شعراء کے علاوہ 50  ممالک کے شعراء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

News Code 985928

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =