شہید حسن شاطری کے پیکر پاک کی تشییع

مہرنیوز- 14 فروری 2013ء: لبنان میں ایرانی تعمیراتی کمپنی کے سربراہ شہید حسن شاطری کو اسرائيلی مزدوروں نے شہید کردیا ان کے جنازے کی آج تہران میں تشییع ہوئی شہید حسن شاطری کا دفاع مقدس کے اہم کمانڈروں میں شمار ہوتا تھا انھیں کل نماز جمعہ کےبعد سمنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تعمیراتی امور میں ایرانی کمپنی کے سربراہ حسن شاطری کو اسرائیلی مزدوروں نے منگل کے دن لبنان میں شہید کردیا آج تہران میں مسجد امیر المؤمنین  میں ان کی تشییع جنازہ ہوئی ان کی تشییع جنازہ میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ شہید حسن شاطری نے افغانستان کی تعمیر نو میں بھی شرکت کی اور لبنان کے خلاف اسرائيل کی 33 روزہ جنگ کے بعد وہ لبنان کے تعمیراتی امور میں شرکت کے لئے لبنان روانہ ہوگئے جہاں انھوں نے جنوب لبنان میں تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر میں فعال کردار ادا کیا وہ جنگي علاقوں میں تعمیراتی امور کے ممتاز ماہرانجینئر تھے انھیں کل نماز جمعہ کے بعد ان کے آبائی وطن سمنان میں سپرد خاک کیا جائے گا اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں اور مغفرتیں نازل فرمائے۔

News Code 1816994

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =