3 اگست، 2018، 12:11 PM

پاکستان کے علاقہ چلاس میں وہابی دہشت گردوں نے 12 تعلیمی اداروں کو آگ لگا دی

پاکستان کے علاقہ چلاس میں وہابی دہشت گردوں نے 12 تعلیمی اداروں کو آگ لگا دی

پاکستان کو تباہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں چلاس کے علاقے داریل اور تنگی میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مسلح وہابی دہشت گردوں  نے 10 تعلیمی اداروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد انہیں آگ لگادی جب کہ 2 کو تباہ کرنے کے لیے بارودی مواد بھی استعمال کیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود بھی چلاس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مسلسل کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

News Code 1882756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha