1 اگست، 2018، 12:05 PM

ایرانی حکومت کو ملکی و قومی معیشت کو مزيد نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

ایرانی حکومت کو ملکی و قومی  معیشت کو مزيد نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غیب پرور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی معیشت کو مزيد خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام حسین غیب پرور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی  معیشت کو مزيد خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ جنرل غیب پرور نے رضاکار فورس کے بعض اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ ایرانی حکومت کو باور کرنا چاہیے کہ دشمن نے ایرانی قوم اور اسلامی نظام  کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ایرانی حکومت کو بھی اقتصادی میدان میں اپنی جنگی پوزيشن کو قوت اور قدرت کے ساتھ سنبھال لینا چاہیے اور دشمن کو ایران کے اقتصاد میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔۔ جنرل غیب پرور نے کہا ہے سخت اقتصادی شرائط میں ایرانی حکام کو ایرانی عوام  کے ساتھ رہنا چاہیے اور عوام کو اقتصادی مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ جنرل غیب پرور نے نگراں اداروں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں اداروں کی غفلت کی وجہ سے ایرانی عوام کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ جنرل غیب پرور نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں حکومت کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

News Code 1882710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha