مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی کے حصار میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس سے قبل اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر سے بھی ملاقات کروائی گئی ۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ نوازشریف کودل اور بازو میں شدید تکلیف کے بعد ان کے ذاتی معالج نے پمز ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے نگران حکومت نے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کو پمز ہسپتال منتقل کردیاہے ۔ پمزہسپتال میں ایک کمرہ خصوصی طور پر نوازشریف کے لئے تیار کیاگیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ نواز شریف کو کرپشن میں دعالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر عمل درآمد جاری ہے۔
پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
News ID 1882648
آپ کا تبصرہ