مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ جرمنی کو خیرباد کہہ کر بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ کارلیس پوج ڈیمونٹ کی روانگی ایک جرمن عدالت کی جانب سے اُنہیں ہسپانوی تحویل میں نہ دینے کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے روانگی کے وقت کاتالونیا کے موجودہ صدرکِم ٹوررا کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پوج ڈیمونٹ نے کہا کہ وہ براعظم یورپ کے آخری کونے تک پہنچ کر کاتالونیا کے انصاف پر مبنی حق کا دفاع کریں گے۔
اسپین کے علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ جرمنی کو خیرباد کہہ کر بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1882644
آپ کا تبصرہ