مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے تیل کی برآمدات میں خلل ایجاد کی امریکی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے تمام ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کا تیل خریدنے کی کوششیں ترک کردیں اور 4 نوامبر تک ایران کے تیل کی برآمدات کو ختم کردیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔ اس مہم کے تحت ریڈیو ، سوشل میڈیا اور ویب پر ایران کے خلاف مضامین جاری کئے جائیں گے اور پوری دنیا میں ایران کے خلاف سفارتی اور ابلاغی مہم شروع کی جائیگی ۔ ایران کے خلاف اس مہم کی نگرانی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی کررہے ہیں۔ ادھر ایران کا کہان ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں میں آنے والا نہیں ۔ ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرنا آجھی طرح جانتا ہے۔۔
امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے تیل کی برآمدات میں خلل ایجاد کی امریکی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
News ID 1882471
آپ کا تبصرہ