21 جولائی، 2018، 7:23 PM

کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتی شہریوں کو20 سال کی سزا

کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتی شہریوں کو20 سال کی سزا

امریکہ میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا سنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا سنادی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق ایجنٹس نے جعلی کال سینٹرکے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نےاسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی نوجوانوں کو 4 سے 20 سال کی سزا سنائی ہے،کال سینٹر ایجنٹ مصیبت میں پھنسےامریکیوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ڈالتے تھےجبکہ انکار کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے۔ جعلی کال سینٹر کا ہدف عمر رسیدہ امریکی شہری اور غیرقانونی تارکین وطن تھےجبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد متعدد زیر حراست مجرموں کوملک بدر کردیا جائے گا۔

News Code 1882424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha