مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں 2020 کا الیکشن بھی لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتا ہے جب کہ حریف جماعت میں کوئی ایسا امیدوار نظر نہیں آتا جو میرا مقابلہ کر سکے۔سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے خلاف ٹوئٹر بہترین ہتھیار ہے اور اس سے بات براہ راست عوام تک پہنچتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1882239
آپ کا تبصرہ