9 جولائی، 2018، 8:49 PM

تھائی لینڈ کےغار میں پھنسے مزید 4 بچوں کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ کےغار میں پھنسے مزید 4 بچوں کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ کے زیرِ آب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے مزید 4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس کے بعد غار میں چار بچے اور 25 سال کوچ باقی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے زیرِ آب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے مزید 4 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جس کے بعد غار میں چار بچے اور 25 سال کوچ باقی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے زیر آب غار میں پھنسے بقیہ 8 بچوں اور ایک کوچ کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے آج صبح دوبارہ امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ریسکیو ٹیم مزید 4 بچوں کو غار سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریسکیو کیے گئے بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی 6 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا باقی بچوں اور کوچ کو نکالنے کے لئے کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ 23 جون کو اسکول فٹبال ٹیم کے 12 نوعمر کھلاڑی اور کوچ پکنک مناتے ہوئے ایک غار میں داخل ہوئے جہاں اچانک پانی بھرنے کے باعث یہ لوگ زیر آب غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے 2 جولائی کو ان بچوں کا سراغ لگالیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی تھی۔

News Code 1882091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha