6 جولائی، 2018، 7:31 PM

نواز شریف کی بیٹی اور داماد عدالتی سزا کے بعد نااہل ہوگئے

نواز شریف کی بیٹی اور داماد عدالتی سزا کے بعد نااہل ہوگئے

پاکستان کی احتساب عدالت میں آج ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائي گئی ہے جس کے بعد مریم نواز اور صفدر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نااہل ہوگئے ہیں جبکہ ملزم نواز شریف پہلے ہی نااہل ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت میں آج ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائي گئی ہے جس کے بعد مریم نواز اور صفدر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نااہل ہوگئے ہیں جبکہ ملزم نواز شریف پہلے ہی نااہل ہوچکے ہیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز2 حلقوں سے انتخاب لڑ رہی تھیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 173 کے لیے میدان میں اتری تھیں تاہم عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کے کوررنگ امیدوار الیکشن لڑیں گے۔مریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔ اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ 2 سے الیکشن لڑ رہے تھے جو اب ناہل  سے ہوچکے ہیں، ان کے کورنگ امیدوار اب اس نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

اس حلقے میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مقابلہ تحریک انصاف کے زرگل خان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ سے تھا جب کہ مجموعی طور پر اس حلقے سے 11 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 4 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10سال ،مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ نواز شریف پہلے ہی نااہل قرار دئیے جاچکے ہیں۔ عدالت نے نواز شریف پر 8 ملین پاؤنڈ اور مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

News Code 1881998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha