30 جون، 2018، 1:41 PM

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی 50 ریاستوں میں مظاہروں کا اہتمام

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی 50 ریاستوں میں مظاہروں کا اہتمام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف آج امریکہ کی 50 ریاستوں میں مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف آج امریکہ کی 50 ریاستوں میں مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کی امیگریشن پالیسی اور 5 مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تعداد 750 ہوگی۔ مظاہروں کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر آئجن پوکا کہنا ہے کہ مظاہروں میں امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی جس کا نعرہ ہوگا " خاندان ایک ہے ایک ہی رہے گا " ۔ذرائع  کے مطابق پانچ مسلم ممالک پر سفر کی پابندی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ مظاہرین منتظمین کی توقع ہے کہ تمام 50 ریاستوں میں مظاہرے کامیاب ہوں گے کیونکہ امریکیوں کو صدر ٹرمپ پربہت غصہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کو ملکی اور عالمی سطح پر شدید نفرتوں کا سامنا ہے اور امیرکہ کے موجودہ صدر نے امیرکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔

News ID 1881832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha