28 جون، 2018، 12:11 PM

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کو باقاعدہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاون کرنےو الے ممالک کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو باقاعدہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاون کرنےو الے ممالک کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پیرس میں منعقد کانفرنس میں فیصلہ کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی اور خاتمے کے لیے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے میں ناکام رہا۔

اس سے قبل نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف اے ٹی ایف پر زور دیا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ کی فہرست سے نکالا جائے۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک عالمی ادارہ ہے جو جی سیون (G-7) ممالک کے ایما پر بنایا گیا جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے تاہم پاکستان اس ادارے کا براہ  راست رکن نہیں ہے۔

مذکورہ غیر سرکاری ادارہ کسی ملک پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں رکھتا لیکن گرے اور بلیک کیٹیگری واضع کرتا ہے، تاہم اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر زرِمبادلہ کی نقل و حرکت اور ترسیل میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیرس سے شائع ہونے والی رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کے خلاف وضع کردہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دیا جا سکتا ہے۔

News ID 1881771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha