25 جون، 2018، 2:32 PM

اتر پردیش میں زور دار دھماکہ میں 4 افراد ہلاک

اتر پردیش میں زور دار دھماکہ میں 4 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگرمیں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور3شدید زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور3شدید زخمی ہو گئےہیں۔ مقامی پولیس کے سربراہ اننت دیو کا کہنا ہے کہ دھماکہ اترپردیش کے مغربی حصے میں واقع مظفر نگرشہر میں ہوا،دھماکے کا سبب اور اس کی نوعیت کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جا ری ہیں،دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا یا اس کی وجہ کچھ اور تھی ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتےتا ہم دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آوازکئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ ہلاک شدگان میں سےدو افراد تعظیم اور شہزاد کی شناخت ہو گئی ہے یہ دونوں افراد اس اسکریپ کا معائنہ کر رہے تھے جس میں دھماکہ ہوا جبکہ دیگر دو افراد راہگیر تھے جو دھماکے کا شکار ہو گئےابھی ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

News ID 1881695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha