22 جون، 2018، 6:47 PM

نوازشریف کی تین ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد

نوازشریف کی تین ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تین ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تین ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں اپنے خلاف 3 نیب ریفرنسز کے فیصلے اکٹھے کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، گزشتہ روز ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے 3 ریفرنسز کے ایک ساتھ فیصلے دینے اور ایون فیلڈ کیس سے متعلق حتمی دلائل روکنے کی جو درخواستیں دائر کی گئی تھیں، اب احتساب عدالت میں حتمی دلائل شروع  ہونے کے باعث غیر مئوثر ہو گئی ہیں اور احتساب عدالت میں حتمی دلائل جاری رہیں گے۔

News Code 1881605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha