14 جون، 2018، 1:12 AM

ایرانی ذرائع ابلاغ فرنٹ لائن پر دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کررہے ہیں

ایرانی ذرائع ابلاغ فرنٹ لائن پر دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کررہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ذرائع ابلاغ فرنٹ لائن پر دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہم دشمن کو نفسیاتی جنگ میں شکست دے سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ فرنٹ لائن پر دشمن کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہم دشمن کو نفسیاتی جنگ میں شکست دے سکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں تشویش اور نگرانی میں کوئی حرج نہیں ہے تشویش درست ہے لیکن تشویش کو قوی ، مضبوط ارادوں اور باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دور کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں آج ملک میں جدید شرائط کا سامنا ہے ایرانی قوم کا مستقبل درخشاں اور تابناک ہے ہم امیدوار ہیں ہمارے ہاں  ناامیدی اور مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا امریکہ کی مذمت اور سر زنش کررہی ہے اور ایران کے صبر و بردباری کی تعریف کررہی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے حق حاصل کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران حق کا طرفدار اور مظلوموں کا حامی ہے اور اللہ تعالی کے وعدے کے مطابق  حق اور مظلوموں کی کامیابی یقینی ہے۔ ایران مظلوم قوموں کی حمایت اپنے اسلامی اور اخلاقی اقدار کی بنا پر کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایرانی بازار میں اقتصادی تلاطم کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اس نفسیاتی جنگ میں بھی کامیاب ہوجائے گا کیونکہ اقتصادی نفسیاتی جنگ حقائق کے منافی ہے۔

News ID 1881395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha