مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے صوبہ فریاب کے ضلعی گورنر عبدالرحمن پناہ اور دیگر 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد ضلع کوہستان کے مرکز پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات مطابق صوبہ فریاب اور سرپل میں طالبان اور افغان فورسز میں لڑائی جا ری ہے، سرکاری حکام کے مطابق لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ ضلع کوہستان کے گورنر کے ساتھ دیگر 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں، گورنر کے ترجمان نے کہا کہ تمام افراد کو طالبان نے قتل کیا ہے، صوبائی پولیس چیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ضلع کوہستان پر قبضہ کر لیا ہے، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سرپل کے ضلع سید میں بھی لڑائی جاری ہے، دریں اثنا صوبہ غزنی میں خودکش حملے میں مزید 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے صوبہ فریاب کے ضلعی گورنر عبدالرحمن پناہ اور دیگر 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد ضلع کوہستان کے مرکز پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1881377
آپ کا تبصرہ