27 اکتوبر، 2014، 2:09 PM

افغانستان

افغانستان کے صوبہ فرح میں 29طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ فرح میں 29طالبان دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/27 اکتوبر/ 2014 ء :افغانستان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فرح میں فوجی کارروائی کے دوران 29طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ افغان انٹیلی جنس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فرح میں فوجی کارروائی کے دوران 29طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ افغان انٹیلی جنس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد یعقوب کاکہناہے کہ صوبہ فرح میں افغان سکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان لڑائی کا آغازہفتے کوہواجس میں طالبان دہشت گردوں نے ضلع بالابلوک میں مقامی افغان پولیس کی چوکیوں پر دھاوابول دیا تاہم حملے کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے دعویٰ کیا کہ صوبہ کابل ، فریاب، ننگرہار،نمروز اور لوگر میں کارروائیوں کے دوران دہشت گرد گروپ پکڑے گئے۔این ڈی ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں نادعلی ضلع میں طالبان کا فرضی گورنر بھی شامل ہے یہ افراد افغانستان سے باہر فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک میں پہنچے تھے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ فریاب صوبے سے6دیگر باغیوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اوران کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

News ID 1843131

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha