12 جون، 2018، 6:16 PM

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔ فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔ فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ اون بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ اون نے جزیرہ نما کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیا،کم جونگ اون ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے لئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا پر پابندیاں باقی رہیں گی ۔

News ID 1881370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha