مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکی کے صدور کم جونگ اون اور ڈونلڈ ٹرپ کے درمیان ملاقات کیلئے سنگاپور میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
امریکی اور شمالی کوریا کے صدور کی ملاقات کے دوران سنگا پور کے زمینی راستوں کے علاوہ فضائی حدود پر بھی پابندی ہوگی۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے صدر کی ملاقات سے قبل سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ،ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن بھی تھے۔
سنگاپور اس تاریخی ملاقات کی سیکیورٹی کیلئے 7.5 ملین امریکی ڈالر خرچ کررہا ہے ۔ٹرمپ ،کم جونگ ان کے ہوٹلوں اور ملاقات کے وینیو کےارد گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ہوٹل کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ