10 جون، 2018، 12:26 PM

افغان سکیورٹی فورسز نے 5 پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغان سکیورٹی فورسز نے 5 پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار میں طالبان سے منسلک 5 پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار میں طالبان سے منسلک  5 پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے  10طالبان ہلاک کردیا ہے جن میں 5 پاکستانی طالبان دہشت گرد بھی شامل ہیں۔افغان سکیورٹی اداروں کاکہنا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کریں گے۔افغان حکام کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 10 دہشت گردوں میں سے 5پاکستانی تھے۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ ہم نے آپریشن مکمل کرلیا ہے اوراب جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

News ID 1881315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha