3 جون، 2018، 12:25 PM

امریکہ کی چین کو فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکہ کی چین کو فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ متنازع جنوبی چینی سمندر میں ضرورت پڑنے پر چینی ایکشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ متنازع جنوبی چینی سمندر میں ضرورت پڑنے پر چینی ایکشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔  سنگاپور میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ چین سے نتائج پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین کا متنازع جنوبی سمندر میں ایکشن جبری ہے، ضرورت پڑی تو پینٹاگون کارروائی کریگا۔ میٹس نے کہا کہ چین متنازع بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نصب کر کے اپنے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔ میٹس نے کہا کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین میں طیارہ شکن میزائل، زمین سے فضا میں مار کرنے اور الیکٹرانک جیمرز نصب کر رکھے ہیں۔

News Code 1881163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha