21 مئی، 2018، 2:50 AM

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ

شمالی کوریا نے سال 2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سال 2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے حکام نے ملازمین کی واپسی کے لئے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع  کے مطابق شمالی کوریا کی ریڈ کراس تنظیم سے ایک با اختیار شخصیت نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے حکام کو پارک انتظامیہ کے پوشیدہ مظالم کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس واقعے میں شامل افراد کو سخت سزا دینی چاہیے۔ ہماری خواتین شہریوں کو بلا تاخیر ان کے کنبوں کو بھیجنا چاہیے اور اس طرح شمالی و جنوبی کوریا کے باہمی تعلق میں فروغ کی خواہش کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم آنے والے دنوں میں جنوبی کوریا کے طرز عمل پر غور سے نگاہ رکھیں گے۔

News ID 1880858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha