18 مئی، 2018، 12:27 PM

جینا ہاسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

جینا ہاسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں، امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے جس کے بعد انہیں باقاعدہ سی آئی اے سربراہ کا عہدہ مل گیا ہے۔ سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران کئی لامیکرز نے ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی، ری پلکن سینیٹر جان مکین خود بھی ہاسپل کو ووٹ نہ دینے کی لابنگ کرتے رہے جان مکین کا کہنا تھا کہ ہاسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔ دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی پوری سپورٹ جینا ہاسپل کے ساتھ تھی۔

News Code 1880789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha