29 اپریل، 2018، 1:20 PM

ایران کی مسلح افواج کو کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں

ایران کی مسلح افواج کو کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کو آج کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی  نے وزارت دفاع میں نئے افسروں کے ورود کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کو آج کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت دفاع میں خدمت بہت بڑی توفیق ہے جو اللہ تعالی نے آپ جوان افسروں کو عنایت کی ہے۔ ایران کی مسلح افواج اسلامی نظآم اور ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور آج ہمیں کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ہمارے جوان ایرانی قوم کا مضـوط اور مستحکم قلعہ ہیں جو جدید ترین ہتھیاروں کے علاوہ ایمان کے اسلحہ سے بھی مسلح ہیں۔

News ID 1880370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha