27 اپریل، 2018، 7:59 PM

امریکی صدر میں سیاسی شعور نہیں/دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی اور باہمی اتحاد پر تاکید

امریکی صدر میں سیاسی شعور نہیں/دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی اور باہمی اتحاد پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران کے خلاف ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ثابت قدمی اور باہمی اتحاد بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران کے خلاف ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ثابت قدمی اور باہمی اتحاد بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کا میدان سخت میدان ہے اور اس میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صبرو استقامت اور پختہ عزم و ارادہ کی ضرورت ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر سیاسی بصیرت اور تجربہ سے عاری ہیں اور اسے اپنی سیاسی مشیروں کو بیٹھا کر گذشتہ 4 دہائیوں کی تاریخ کا غور سے مطالعہ کرنا چاہیے۔

ابوترابی فرد نے کہا کہ امریکہ  اور مغربی ممالک نے ایران کے خلاف  اسٹراٹیجک  پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے اور امریکی صدر کا یہ کہنا کہ گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ  نے ایران کے خلاف  ہر حربہ استعمال کیا اس بات کا مظہر ہے کہ ایران نے امریکہ کے تمام سیاسی، فوجی اور اقتصادی حملوں کو ناکام بنادیا ہے اور ایران نے ہر محاذ پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔ امریکہ کی عراق، شام اور افغانستان میں شکست نمایاں ہے اور آج امریکہ کو عالمی سطح پر بھی تنہائی کا سامنا ہے چند مزدور عرب حکام کے علاوہ کوئی بھی امریکہ کی بات سننے اور ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

News ID 1880326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha