12 اپریل، 2018، 12:54 PM

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے نام نیا حکم جاری

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے نام نیا حکم جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ پر زوردیا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ عداوت کو ختم کریں اور ایران کے خۂاف تمام عرب ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کریں۔ قطر کے ساتھ خصومت ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ کےجواب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان خصومت کا اصلی سبب بھی امریکی صدر ہی ہیں۔

News Code 1879998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha