28 مارچ، 2018، 7:36 PM

برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ/ تا حکم ثانی اسکول بند

برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ/ تا حکم ثانی اسکول بند

برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرتمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرتمام اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کردیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق  دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز  کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کردیا گیا ہے جب کہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھاسکتے ہیں  یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ پولیس نے دھمکویں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1879681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha