26 مارچ، 2018، 7:25 PM

ترکی کے صدر کا عراق اور شام میں فوجی کارروائي جاری رکھنے کا اعلان

ترکی کے صدر کا عراق اور شام میں فوجی کارروائي جاری رکھنے کا اعلان

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ترک فوج شام کے شہر تل رفعت اور عراق کے شہر سنجار میں بھی سنی کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ترک فوج شام کے شہر تل رفعت اور عراق کے شہر سنجار میں بھی سنی کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھےگی۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ  شام کے شہر عفرین پر ترک فوج کے  قبضہ  کرنے اور کرد باغیوں کونکال باہر کرنے کے بعد ان کا اگلا ہدف شمالی شام کا شہر تل رفعت ہوگا جبکہ ترک فوج عراق کے شہر سنجار میں بھی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا تھا ۔ جس میں اب تک سیکڑوں کرد باغی ہلاک جبکہ درجنوں ترک فوجی بھی مارے گئے ہیں جبکہ لاکھوں سنی کرد آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔

News ID 1879636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha