5 مئی، 2018، 1:08 PM

ترک صدر کا عفرین میں فوج برقرار رکھنے کا اعلان

ترک صدر کا عفرین میں فوج برقرار رکھنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی فوج شام کے شہر عفرین میں باقی رہےگی اور ترک فوج کا اگلا ہدف شام کا صوبہ ادلب اورشام کے شہر تل رفعت اور منبج ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی فوج شام کے شہر عفرین میں باقی رہےگی اور ترک فوج کا اگلا ہدف شام کا صوبہ ادلب اورشام کے شہر  تل رفعت اور منبج ہیں۔

ترک صدر اردوغان نے استنبول میں جوانوں سے متعلق ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوج کا اگلا ہدف شام کے صوبہ ادلب اور شام کے شہروں تل رفعت اور منبج میں امن بحال کرنا ہے۔ ترک صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنے ہدف تک پنہچانے میں ناکام ہوگيا ہے۔

News ID 1880494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha