26 مارچ، 2018، 12:12 PM

یمنی میزائلوں نے سعودیہ کے اندر اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا/ سعودیہ کا اینٹی میزائل سسٹم ناکام

یمنی میزائلوں نے سعودیہ کے اندر اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا/ سعودیہ کا اینٹی میزائل سسٹم ناکام

یمنی فوج کے ایک با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے سات میزائلوں نے سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا اینٹی میزائل سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے میزائلوں نے سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا اینٹی میزائل سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے چوتھے سال کے آغاز میں سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں اور اس کی دس ممالک کے ہمراہ کھوکھلی طاقت کا پردہ چاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے تین ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا جن میں ریاض میں ملک خالد ايئر پورٹ، عسیر میں ابہا ایئر پورٹ اور جیزان ایئر پورٹ شامل ہیں۔ یمنی فورسز کے مطابق برکان ایچ 2 میزائل سے سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

ذرائع‏ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب  کے دارالحکومت ریاض میں ملک خالد ايئر پورٹ سمیت سات دیگر اہداف پر سات میزائل فائر کرکے چھوٹے شیطان سعودی عرب کو لرزہ براندام کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں چھوٹے شیطان سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1879624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha