سعودی عرب کے نیشنل گارڈ فوجی بیس پر بدر 1 میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے نجران میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈ فوجی بیس پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے نجران میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈ فوجی بیس پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز نے گذشتہ روز بھی جیزان میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے میزائل حملوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کے دفاعی  میزائل نظام نے یمنی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا ہے اس سےقبل یمنی فورسز نے یمن کی جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ سمیت تینوں ايئر پورٹس پر 7 میزائل داغے تھے۔ ذرائع کے مطابق یمنی قوم سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب کو اس جنگ میں بڑے شیطان امریکہ سمیت دس ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ اس غیر منصفانہ جنگ میں یمنی قوم کی کامیابی یقینی ہے۔

News Code 1879737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =