مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی موجودگي میں دونوں ممالک کے اقتصادی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ کل ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ۔ جہاں انھوں نے آج دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ