5 اکتوبر، 2005، 7:10 AM

پاكستان اور ہندوستان

پاكستان اور ہندوستان كے وزرا خارجہ نےاسلام آباد ميں مذاكرات كو كافي مثبت قرار ديا ہے

پاكستان اور ہندوستان كے وزرا خارجہ نےاسلام آباد ميں مذاكرات كو كافي مثبت قرار ديا ہے

پاكستان اور ہندوستان كے وزرا خارجہ نےاسلام آباد ميں مذاكرات كے بعد ايك مشتركہ بيان ميں كہا ہے كہ سياچن كے مسئلے پر دونوں ممالك نے ٹھوس گفتگوكي ہے اور اس سال كے اختتام تك اس مسئلے كے كسي مشتركہ نتيجے پر پہنچنے كي توقع ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان اور ہندوستان كے وزرا خارجہ نےاسلام آباد ميں باہمي اختلافات كو دور كرنے كے لئےٹھوس مذاكرات كئے ہيں دونوں ممالك كے وزراء خارجہ نے ايك مشتركہ بيان ميں كہا ہے كہ سياچن كے مسئلے پر دونوں ممالك نے ٹھوس گفتگوكي ہے اور اس سال كے اختتام تك اس مسئلےكے كسي مشتركہ نتيجے پر پہنچنے كي توقع ہےاس كے ساتھ ہي سولہ برس پہلے تعطل كا شكار ہونے والے مشتركہ اقتصادي كميشن كو بھي بحال كر ديا گيا ہے جس كا اجلاس منگل كو اسلام آباد ميں ہوا جس ميں دونوں ممالك ميں زراعت، سائنس، ماحول، انفارميشن ٹيكنالوجي، تعليم، صحت اور سياحت كے ميدان ميں تعاون پر بات كي گئي دونوں وزرا خارجہ نے اس برس ہونے والے عمومي مذاكرات كے دوسرے دور كي پيش رفت كا جائزہ ليا اور كہا كہ مذاكرات كا دوسرا دور پہلے دور كي نسبت زيادہ مفيدرہا ہے اور اميد ظاہر كي ہے كہ ان مذاكرات كا تيسرا دور جو آئندہ سال جنوري ميں شروع ہو گااس ميں مزيد پيش رفت ہو گي دونوں وزرا خارجہ كے مطابق دہشت گردوں كو امن پروگرام ميں خلل ڈالنے كي اجازت نہيں دي جائے گي

News ID 237679

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha