مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائيل کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے سلسلے میں تشویق کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا حماس کے خلاف بیان اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب ، فلسطینیوں کے دشمن کی آشکارا حمایت اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی ترغیب دے رہا ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کا بیان خود سعودی عرب کے لئے شرم آور ہے۔ ذرائع کے مطابق عادل الجبیر نے حماس کو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔
فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائيل کو فلسطینیوں کے مزید قتل عام کے سلسلے میں تشویق کی ہے۔
News ID 1878962
آپ کا تبصرہ