مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی شہر عفرین پر فوجی حملے کے نتیجے میں 126 ہزار سنی کرد آوارہ وطن اور بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 3 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے جبکہ عفرین میں 60 فیصد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے کرد باغیوں کو بہانہ بنا کر 20 جنوری کو شام کے شہر عفرین پر کردوں کے خلاف فوجی حملے کا آغازکیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی شہر عفرین پر فوجی حملے کے نتیجے میں 126 ہزار سنی کرد آوارہ وطن اور بے گھر ہوگئے ہیں۔
News ID 1878239
آپ کا تبصرہ