21 جنوری، 2018، 5:53 PM

مصر کی شام کے شہر عفرین میں ترکی کی مداخلت کی مذمت

مصر کی شام کے شہر عفرین میں ترکی کی مداخلت کی مذمت

مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے شہر عفرین پر ترکی کی فوجی لشکر کشی کی مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے شہر عفرین پر ترکی کی فوجی لشکر کشی کی مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے عفرین شہر پر فوجی حملہ کرکے شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی کی ہے اور شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

News ID 1878204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha