مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ اس دور کے طاغوت ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے کے منافق عرب حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ نے مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں امریکہ کی بہت وسیع اور گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کو ختم کرانے اور غزہ کے مضبوط قلعہ کو شکست دینےکے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی قوم اور حکومت کی ٹھوس اور بے دریغ حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اس دور کے طاغوت امریکی ٹرمپ اور خطے میں اس کے اتحادیوں اور منافقوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اسماعیل ہنیہ نے اپنے خط میں ایرانی قوم کو بہترین اور اصیل مسلمان قوم قراردیتے کہا ہے کہ فلسطینی عوام، فلسطین کے بارے میں ایرانی قوم اور حکومت کے پائدار اور ٹھوس مؤقف کی قدردانی کرتے ہیں ہمیں ایران کی بے لوث حمایت پر فخر ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم فلسطین اور بیت المقدس میں جدید اور نئے انتفاضہ کےذریعہ امریکی صدر ٹرمپ اور خطے میں اس کے حامی عرب منافقوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، اسرائيل کے خلاف استقامت ،جہاد اور انتفاضہ کو ختم کرانے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوش کررہے ہیں لیکن فلسطینی عوام اپنے تاریخي قیام اور انتفاضہ کے ذریعہ ان کی مذموم کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
آپ کا تبصرہ