مہر خبرساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ظریف روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کے وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے پس پردہ امریکہ کا تخریبی عمل جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے اعلی حکام کے درمیان دوطرفہ ملاقاتوں کو دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امن و سلامتی کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کا باہمی تعاون عالمی امن کے لئے بھی اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور روس نے ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں روس کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و ثبات کے لئے ایران کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن و صلح کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ روس کے دورے کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کی دعوت پر بیلجيئم کا دورہ بھی کریںگے۔
آپ کا تبصرہ