مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کو دوطرفہ مسائل کے حل اور علاقائی سلامتی کے لئے اہم قراردیا ہے لاوروف نےکہا کہ امریکہ اور ایران کی باہمی گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے حل میں بھی مدد ملےگی لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور روس ایران کے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک معاہدے پر غور کررہے ہیں اطلاعات کے مطابق لاوروف جمعہ کے دن جنیوا میں امریکی وزير خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کریں گے ۔
آپ کا تبصرہ