مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئي کے سربراہ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پاکستان میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے (عمران ) کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،لوگ آج اس میدان میں ہیں کل سڑکوں پر ہوں گے اس ملک میں لوگوں کو انصاف ملے گا ، انصاف اور عدل قائم ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعد وہ وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئي کے سربراہ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پاکستان میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
News ID 1877856
آپ کا تبصرہ