1 جنوری، 2018، 11:43 PM

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد ہلاک

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد ہلاک

سعودی عرب میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے جازان ریجن میں فیفا پہاڑ کی سطح سے گرنے والی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 8افراد شامل تھے ۔ہلاک ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، سعودی حکام کے مطابق گاڑی پہاڑ کی چوٹی سے اترتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری تھی ،پہاڑ کا راستہ بھی انتہائی پرخطر ہے جہاں ڈرائیوروں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

News Code 1877756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha