21 دسمبر، 2017، 8:39 PM

ترکی کی وزارت خارجہ میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور طلب

ترکی کی وزارت خارجہ میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور طلب

ترک وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امارات کے وزیر خارجہ کے ٹوئیٹ پر شدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امارات کے وزیر خارجہ کے ٹوئیٹ پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ترکی صدر اردوغان نے کل  متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی طرف سے عثمانی دور کے ایک کمانڈر فخر الدین پاشا (ترک صدر اردوغان کے اجداد ) کے بارے میں توہین آمیز بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امارات کے وزیر خارجہ کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران  عثمانی دور کے ترک کمانڈر کمانڈر فخر الدین پاشا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترک کمانڈر نے مدینہ منورہ سے کئی خطی نسخوں اور بڑی مقدار میں رقم کو تاراج کیا۔ترک صدر نے امارات کے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہیں۔ صدر اردوغان نے کہا کہ کمانڈر فخر الدین پاشا مدینہ النبی (ص) کے دفاع کے لئے گئے تھے اور انھوں نے وہاں سے کوئی چیز چوری نہیں کی۔ صدر اردوغان نے امارات کے وزير خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے بے بنیاد الزامات سے معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں تاریخ کا کوئی علم نہیں ہے ۔ تم ترکی کو نہیں جانتے ہو ، تم اردوغان کو نہیں پہچانتے ہو اور تمہیں ہمارے اجداد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فخرالدین پاشا 1916 سے لیکر 1919 تک مدینہ النبی (ص) میں عثمانی سلطنت کی طرف سے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔

News ID 1877511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha