مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے شیخ الازہر کے مؤقف کو شجاعانہ اور تاریخی قراردیا ہے۔ احمد الطیب نے اس سے قبل امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی وجہ سے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات منسوخ کردی تھی ۔ امریکہ کے نائب صدر اور شیخ الازہر کے درمیان ملاقات 20 دسمبر کو ہونا طے تھی جسے امریکی صدر کے بیت المقدس کے فیصلے کے بعد منسوخ کردیا گيا۔
مصر کی یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
News ID 1877318
آپ کا تبصرہ