مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فورسز نے افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نئے اعداود وشمار کے مطابق رواں سال امریکی فورسز نے افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔رواں سال داعش،طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر 3500 سے زائد بم گرائے گئے۔یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت تین گنا زائد ہے، گزشتہ سال ایک ہزار 337 اور 2015 میں 947 بم گرائے گئے تھے۔ امریکہ وہابی دہشت گردوں کی ایک طرف مدد کرتا ہے اور دوسری طرف انھیں بہانہ بنا کر خطے میں اپنی موجودگی کا جواز پیدا کرتا ہے۔
امریکی فورسز نے افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
News ID 1876840
آپ کا تبصرہ