19 نومبر، 2017، 2:01 AM

قطر کا ایران کے ساتھ رابطہ منفرد اور بے مثال

 قطر کا ایران کے ساتھ رابطہ منفرد اور بے مثال

قطر کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان رابطہ منفرد اور بے مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایم ایس این بی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان رابطہ منفرد اور بے مثال ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کی حمایت کے سلسلے میں قطر پر بغیر ثبوت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ قطر کے وزير خارجہ نے ایران اور دہشت گردی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان رابطہ منفرد اور بےمثال ہے۔ قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خطے میں جاری پالیسیوں کو غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے ۔

News ID 1876764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha