مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان کے آساہی ٹی وی چينل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں ایٹمی تجربے کے مقام پر کھودی جانے والی سرنگ بیٹھنے سے 200 مزدور ہلاک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تابکاری کے اخراج کا خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں ایٹمی تجربے کے مقام " پنگیری" میں زیر تعمیر سرنگ کا آدھا حصہ بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود 100 مزدور دب گئے۔ حکام نے دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے 100 کارکنوں پر مشتمل امدادی ٹیم روانہ کی تو سرنگ کا باقی ماندہ حصہ بھی بیٹھ گیا اور کوئی بھی شخص زندہ باہر آنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
شمالی کوریا میں ایٹمی تجربے کے مقام پر کھودی جانے والی سرنگ بیٹھنے سے 200 مزدور ہلاک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تابکاری کے اخراج کا خطرہ ہے۔
News ID 1876339
آپ کا تبصرہ