24 اکتوبر، 2017، 4:46 PM

صوبہ الانبار میں داعش کا خودکش بمبارتیار کرنے والا اہم کماںڈرہلاک

صوبہ الانبار میں داعش کا خودکش بمبارتیار کرنے والا اہم کماںڈرہلاک

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش دہشت گرد تنظیم کے خودکش بمبار تیار کرنے والا اہم کمانڈر اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش دہشت گرد تنظیم کے خودکش بمبار تیار کرنے والا کمانڈر احمد العیساوی اور اس کا ایک اور ساتھی رباح الحلبوسی  ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فضائی کے حملے میں داعش کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبہ الانبار کے 2 علاقہ ابھی تک داعش کے قبضہ میں ہیں۔

News ID 1876174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha